Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی وکیل کی درخواست منظور کی تو عمران گرفتار ہوجائیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی وکیل کی درخواست منظور کی تو عمران گرفتار ہوجائیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر وکلا کی جانب سے عدالت پہنچنے میں دشواری کی شکایت کی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں بھی اسی طرح آیا ہوں۔ آپ کے پارٹی لیڈر آرہے ہیں، انہی کے لیے سکیورٹی لگائی ہوئی ہے۔

وکیل فیصل فرید نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گزشتہ روز کے بیان کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی اور کہا کہ صورت حال یہ ہے یہاں پر ضمانت کرا کے نکلتے ہیں تو فیک ایف آئی آر میں اٹھا لیا جاتا ہے۔

دوران سماعت اسٹیٹ کونسل اور وفاق کی جانب سے معلومات فراہمی کے لیے مہلت کی استدعا کردی گئی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران خان کے خلاف کتنے کیسز اسلام آباد میں زیر التوا ہیں ، کل تک آگاہ کریں۔

چیف جسٹس نے فیصل فرید ایڈووکیٹ کی درخواست منظور کرنے کی استدعا پر ریمارکس دیے کہ آپ نے درخواست کر رکھی ہے کہ غیر قانونی گرفتاری روکیں۔ آپ کی درخواست منظور کروں تو آپ کے کلائنٹ گرفتار ہوجائیں گے۔ کیا میں کہہ دوں کہ غیر قانونی نہیں تو قانونی گرفتار کر لیں؟۔اپنے کلائنٹ کے ساتھ یہ نہ کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میں صرف اس عدالت کے دائرہ اختیار تک احکامات دے سکتا ہوں۔ وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ماضی میں اسی عدالت نے نوازشریف کی صحت کی ضمانت مانگی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں کسی ایسی چیز میں نہیں جانا چاہتا بائی بک ہی چلتا ہوں۔

عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی حد تک تفصیلات طلب کرتے ہوئے عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیل کل تک فراہم کرنے کی ہدایت کردی اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *