Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر؛ عثمان بزدار اینٹی کرپشن پنجاب میں طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر؛ عثمان بزدار اینٹی کرپشن پنجاب میں طلب

لاہور: سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر کے معاملے پر اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو طلب کر لیا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ کو 30 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فورٹ منرو میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کیا جس کے دو کنال رقبے پر بزدار ہاؤس تعمیر کیا گیا۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے محکمہ مال کے عملے کی ملی بھگت سے دو کنال کمرشل سرکاری اراضی پر قبضہ کیا۔

محکمہ مال کے افسران کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جعلسازی سے سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *