اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے کے لیے قومی اسمبلی سے قانونی سازی کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ عدلیہ کے اندر سے اٹھنے والی آوازیں امید کی نئی کرن ہیں، جسٹس جمال اور جسٹس مںصور کے کل کے فیصلے کے بعد ہم نے قانون سازی نہ کی تو مورخ معاف نہیں کرے گا۔
یہ بات انہوں نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل کا کل جاری کیا گیا تحریری فیصلہ ایوان میں پڑھ کر بھی سنایا۔

Leave a Reply