Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عدلیہ کے خلاف قراردار متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، جس میں سپریم کورٹ سے الیکشن کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے قرار داد پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان عدلیہ کی مقننہ میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے، ایوان تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانے کا مطالبہ کرتا ہے اور انتخابات سے متعلق کیس میں چار تین کے تناسب سے فیصلے کی تائید کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے، الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت فل کورٹ کرے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *