Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوموٹو نوٹس کا بے دریغ استعمال کیا، وزیر قانون – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوموٹو نوٹس کا بے دریغ استعمال کیا، وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے سوموٹو نوٹس کا بے دریغ استعمال کیا۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں کہا کہ عدالتی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اعلیٰ ترین عدالت میں شفاف کارروائی ہو ۔ شق 3/184 میں اپیل کا حق نہ ہونا آئین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ میں فوری نوعیت کے مقدمات کی 6،6 ماہ سماعت نہیں ہوتی۔ بل میں نئی ترمیم کے تحت آئینی قانونی معاملات میں بینچ کم از کم 5 ججز پر مشتمل ہوگا۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ یہ بل بار کونسلز اور شراکت داروں کا پرانا مطالبہ تھا۔ لوگ پہلے اپیل کے حق سے محروم تھے تاہم اسے بل میں شامل کیا گیا ہے۔ بل کے ڈرافٹ پر وزارت قانون میں پہلے سے کام جاری تھا۔ سنیئر ججز کی کمیٹی اس کو ریگولیٹ کریگی۔بل میں ترمیم کی گئی ہے کہ عدالتوں میں زیر التوا کیسز پر بھی اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *