اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی اور ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے عمران خان کو 18 اپریل کوپیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Leave a Reply