Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت

لاہور: ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ شہباز گل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی۔

عدالت نے شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب بھی طلب کر لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کس قانون کے تحت درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور کون سی ایسی صورتحال ہوتی ہے جس بنا پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔ درخواست گزار کا کیس کس کیٹیگری میں فعال کرتا ہے۔

وکیل وفاقی حکومت نے موقف دیا کہ شہباز گل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں اور کمشنر اسلام آباد کی استدعا پر شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، یہ معاملہ اسلام آباد کا ہے عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں وکیل۔ شہباز گل نے وفاقی حکومت سے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کر رکھی ہے اور کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں یہ معاملہ زیر بحث آئے گا۔

دوران سماعت، رہنما تحریک انصاف شہباز گل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *