Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی کی عدالت نے حسان نیازی کو بری کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی کی عدالت نے حسان نیازی کو بری کردیا

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ ڈسچارج کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے حسان نیازی کو پیش کیا۔

پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے 2 ہفتوں کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
حسان نیازی کے وکلا کی جانب سے ریمانڈ کی مخالفت کردی۔ وکلا نے موقف دیا کہ سیاسی مخالفت ہر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے انتہائی سخت الزامات ہیں۔

عدالت نے حسان نیازی کے خلاف مقدمہ ڈسچارج کرتے ہوئے بری کرنے اور زیر دفعہ 63 کے تحت رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *