Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کرسی پر میں بیٹھوں گا! نگراں وزیر اطلاعات کے پی اور سیکریٹری اطلاعات میں تنازع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کرسی پر میں بیٹھوں گا! نگراں وزیر اطلاعات کے پی اور سیکریٹری اطلاعات میں تنازع

پشاور: نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور سیکرٹری اطلاعات میں کرسی پر بیٹھنے پر جھگڑا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات میاں فیروز جمال شاہ نے سیکرٹری اطلاعات کے دفتر میں سیکرٹری کی کرسی پر بیٹھنے پر اصرار کیا توسیکرٹری اطلاعات نے شائستگی سے کرسی دینے سے معذرت کرتے ہوئے سامنے صوفہ پر تشریف رکھنے کا کہا۔

جس کے بعد نگراں وزیر نے مشتعل ہو کر سیکرٹری کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کی دھمکی دے دی جبکہ واقعہ کے وقت سیکرٹری کی نوشہرہ پریس کلب اور ایک مشیر کے ساتھ میٹنگ جاری تھی۔

اس حوالے ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری اطلاعات ارشد خان نے نگران صوبائی وزیر کو کہ اکہ آپ میری کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ جس کے بعد دونوں شخصیات کے مابین تلخ کلامی شروع ہوگئی۔

نگراں وزیراطلاعات ایڈیشنل سیکرٹری کی کرسی پر بیٹھنے کی کوشش کرتے رہے تاہم ایڈیشنل سیکرٹری نے بھی اپنی کرسی دینے سے معذرت کرلی،

بعدازاں نگراں وزیر اطلاعات نے چیف سیکریٹری لکھے گئے مراسلے میں کہا کہ ایک ایک سیکٹریری کے پاس 5، 5 گاڑیاں ہیں، صوبائی بیوروکریسی نگراں حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم بغیر تنخواہوں اور گھر کے کام کر رہے ہیں، ہم فولادی لوگ ہیں دو چار سیکریٹری ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، اسی بیوروکریسی کو سیدھا کرکے الیکشن کروائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *