Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یہ وہ مستقبل نہیں جس کا تصور کیا تھا، شان شاہد روپے کی قدر میں کمی پر پریشان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یہ وہ مستقبل نہیں جس کا تصور کیا تھا، شان شاہد روپے کی قدر میں کمی پر پریشان

لاہور: پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کے روپے کی گھٹتی قدر میں بتدریج اضافے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

اداکار شان شاہد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی کرنسی کی درجہ بندی ایتھوپیا سے نیچے ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شان شاہد نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’واقعی یہ ایک افسوسناک دن ہے۔ ساری زندگی ہم نے ایک بہتر مستقبل کے لیے کام کیا، اور یہ حال؟ یہ وہ مستقبل نہیں ہے جس کا ہم نے تصور کیا تھا۔‘

یاد رہے کہ شان شاہد سمیت پاکستان شوبز کے کئی فنکار ملک کے بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر عوام کو مہنگائی کے خلاف آواز اُٹھانے کیلئے بیدار کرنے کی بھی بھرپور کوشش کر ہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *