Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت کی پی ٹی آئی کو ’مائنس عمران خان‘ پر مذاکرات کی پیش کش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت کی پی ٹی آئی کو ’مائنس عمران خان‘ پر مذاکرات کی پیش کش

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی مشروط پیش کش کردی۔

میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم ایک سال سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلیے کوششیں کررہے ہیں جبکہ یہ شخص اندر ہی اندر ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، عمران خان نے متعدد بار کوشش کی کہ ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فلسفہ اور سیاست انتقام ہے، وہ ہر بار کہتے ہیں میں چھوڑوں گا نہیں اور پارلیمانی سیاست میں یہ کہے کہ میں اپنے مخالف کے ساتھ ہاتھ نہیں ملا سکتا، ایسے شخص کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت ملک کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے تو وہ عمران خان کو سائیڈ کرے اور پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کرے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *