Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انفارمیشن گروپ کے سہیل علی خان ایڈیشنل سیکرٹری(انچارج) وزارت اطلاعات تعینات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انفارمیشن گروپ کے سہیل علی خان ایڈیشنل سیکرٹری(انچارج) وزارت اطلاعات تعینات

اسلام آباد: حکومت نے سیکریٹری اطلاعات و نشریات ڈویژن شاہیرہ شاہد کو عہدے سے ہٹا کر سہیل علی خان کو وزارت اطلاعات و نشریات کا ایڈیشنل سیکریٹری انچارج مقرر کر دیا۔

اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر محمد سہیل علی خان وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکریٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

نوٹی فکیشن کے بعد محمد سہیل علی خان ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج) انفارمیشن ڈیژون اپنے فرائض انجام دیں گے۔ علاوہ ازیں شاہیرہ شاہد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کے سہیل علی خان ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی تعینات تھے، اس سے قبل سہیل علی خان ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل، پرنسپل انفارمیشن آفیسر اور جدہ میں پریس قونصلر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *