Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور ہائیکورٹ؛ غداری کے قانون کی شق 124 اے آئین سے متصادم قرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور ہائیکورٹ؛ غداری کے قانون کی شق 124 اے آئین سے متصادم قرار

لاہور: ہائی کورٹ نے غداری کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے سیکشن 124 اے کے خلاف ابوذر سلمان ایڈووکیٹ کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس میں غداری کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دے دیا گیا۔

دوران سماعت سرکاری وکلا نے غداری کے قانون کے سیکشن 124 اے کا دفاع کیا تھا جب کہ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بغاوت کا قانون 1860ء میں بنایا گیا جو انگریز دور کی نشانی ہے۔ بغاوت کا قانون غلاموں کے لیے استعمال کیاجاتا تھا۔ کسی کے کہنے پر بھی مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ بغاوت کے قانون کو اب بھی سیکشن 124 اے کے ذریعے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جب کہ آئین پاکستان ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *