Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستانی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ترانہ ”وطن پرست”جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستانی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ترانہ ”وطن پرست”جاری

لاہور: وطن عزیز پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ترانہ ”وطن پرست”جاری کر دیا گیا۔

معروف ریپ اسٹار راجہ ریپ اسٹار کا ترانہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگوں کی طرف سے بہت زیادہ پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے، اس سے قبل بھی راجہ ریپ اسٹار کے کئی ترانے مقبول ہوئے ہیں۔

معروف ریپ اسٹار کا کہنا ہے کہ انہوں یہ ترانہ وطن کے محافظوں کی لازوال قربانیوں پر لکھا ہے، اس ترانے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید کا نام شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ترانہ وطن عزیز کے تمام شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، ہمارا ہر جوان وطن عزیز پر قربان ہونے کو اپنا فرض سمجھتا ہے اور ہر ماں اپنے بیٹے کو وطن پر قربان کرنے کو اپنا قرض سمجھتی ہے۔

راجہ ریپ اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ تکمیل پاکستان ، نظریہ پاکستان اور دفاع پاکستان پر اپنی آواز اور شاعری سے اپنا فرض ادا کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، میں تمام چاہنے والوں سے امید رکھتا ہوں کہ وہ ہر بار کی طرح اس ترانے کو بھی پسند کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *