Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی پہلی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی پہلی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

لاہور: سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی ڈیبیو فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں مداح وسیم اکرم کی اداکاری کو دیکھ سکتے ہیں۔

’منی بیک گارنٹی‘ میں وسیم اور شنیرا کے ساتھ پاکستانی سپراسٹار فواد خان، مرزا گوہر رشید، شہریار منور، مانی، میکال ذوالفقار اور دیگر شامل ہیں۔

میکال ذوالفقار نے ’منی بیک گارنٹی‘ کا تازہ ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

فلم کو ہدایت کاری پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے دی ہے اور یہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھرلر ہے۔

’منی بیک گارنٹی‘ کو عیدالفطر کے موقع 21 اپریل 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم متعدد ٹی وی اشتہاروں میں کام کرچکے ہیں اور ’منی بیک گارنٹی‘ ان کے شوبز کیریئر کا باقاعدہ آغاز ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *