Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کی 2 فلموں ’کملی‘ اور ’جوائے لینڈ‘ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کی 2 فلموں ’کملی‘ اور ’جوائے لینڈ‘ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلئے

ٹورنٹو: پاکستانی سینما اور فلم انڈسٹری کے لئے مزید خوشخبریاں آگئی، سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ اور صائم صادق کی ’جوائے لینڈ‘ سمیت سجل علی کی ادکاری سے مزین فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔

پاکستانی فلموں اور فنکاروں نے یہ ایوارڈ چار روزہ موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں جیتے ہیں۔

فیسٹیول جیوری کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق فلم ’جوائے لینڈ‘ نے چار ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں جن میں بیسٹ انٹرنیشنل فیچر، بیسٹ اسکرین پلے، بیسٹ ساؤنڈ ڈیزائن اور بیسٹ ایکٹر (فیمیل) شامل ہیں۔

سرمد کھوسٹ کی فلم ’کملی‘ کی اداکارہ ثانیہ سعید نے اپنی متاثرکن کارکردگی پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

ایوارڈ کی برسات میں سجل علی بھی پیچھے نہ رہیں اور جمائما خان کی رومینٹک کامیڈی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کو بیسٹ کاسٹ کا جیوری پرائز ملا ہے۔

کینیڈین فلم فیسٹیول میں کینیڈا، امریکا، برطانیہ، انڈیا، پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال اور کریبین کی فلمیں پیش کی گئی تھیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *