Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہنگامہ آرائی کے مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہنگامہ آرائی کے مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

لاہور: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملے کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو کل 11 بجے طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق تمام رہنماؤں کو کل 11 بجے سی سی پی او آفس میں طلب کیا گیا ہے، تمام پی ٹی آئی رہنما کل اپنا بیان جے آئی ٹی کو ریکارڈ کرائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر، فرخ حبیب، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، مسرت جمیشد چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف درج 10 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے، پنجاب حکومت نے ریس کورس شادمان اور سول لائن میں توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملہ کرنے کے مقدمات درج کئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *