Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا، درخواست سماعت کیلیے مقرر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا، درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب کی جانب سے طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سابق خاتون اول بشریٰ عمران نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ پیر کو دونوں درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بینچ شامل ہیں۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت سے 17 فروری اور 16 فروری کے نوٹسز غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں بشریٰ بی بی نے استدعا کی کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب کو میرے خلاف تادیبی کاروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *