Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھگدڑ سے ہلاکتیں؛ فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھگدڑ سے ہلاکتیں؛ فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے ہلاکتوں کے واقعے کے بعد گرفتار فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان کو عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے سائٹ ایریا کی نجی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو نجی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے گرفتار 8 افراد کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتای اکہ ملزمان سے تفتیشی کرنی ہے، استدعا ہے کہ 14روز کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *