Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سعودی عرب نے شہریوں کو دو افریقی ممالک کا دورہ کرنے سے روک دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سعودی عرب نے شہریوں کو دو افریقی ممالک کا دورہ کرنے سے روک دیا

ریاض: سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر وبا سے متاثرہ دو افریقی ریاستوں جینیا اور تنزانیہ کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق افریقی ممالک جینیا اور تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کی وبا کے باعث سعودی حکام نے اپنے شہریوں کو دونوں ممالک کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہری دونوں ممالک میں وبا پر قابو پانے تک وہاں کا سفر نہ کریں جب کہ ان دونوں ممالک میں پہلے سے موجود سعودی شہریوں کو مقامی حکومت کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔
دوسری جانب عمان نے بھی اپنے شہریوں کو جینیا اور تنزانیہ کا سفر کرنے سے فوری طور پر روک دیا۔ جینیا میں ماربرگ وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ گزشتہ ہفتے تنزانیہ میں ماربرگ وائرس سے پانچ اموات کی تصدیق ہوئی۔

ماربرگ وائرس کی علامات میں تیز بخار، خون بہنا اور اعضاء کا خراب ہونا شامل ہے۔ یہ وائرس ایبولا وائرس سے ملتا جلتا ہے جو افریقہ میں شروع ہوا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *