Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عدلیہ بچاؤ تحریک؛ اسد عمر کی سراج الحق سے ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عدلیہ بچاؤ تحریک؛ اسد عمر کی سراج الحق سے ملاقات

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے عدلیہ بچاؤ مہم کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کردیا۔

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ پہنچے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین روابط کا تسلسل آئندہ بھی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا کہ موجودہ گھمبیر سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ پاکستان کا متفقہ آئین اور جمہوری نظام ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *