Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں

پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران ہنگامہ آرائی ہوگئی، شہریوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

پشاور میں آٹے کی مفت فراہمی کے دوران بدنظمی ہوگئی۔ پشاور حیات آباد میں آٹے کے حصول کے لیے شہری اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔

اطلاعات کے مطابق شہریوں نے حیات آباد اسپورٹس کمپلکس میں گھسنے کی کوششج کی جسے پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ہجوم بپھرنے لگا، شہریوں کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گی اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

شہریوں ںے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی، پتھراؤ کیا اور حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کے شیشے توڑ دیے۔

اطلاعات ہیں کہ آٹا تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے شیلنگ کی تھی جبکہ آٹا لینے والوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

انتظامیہ کے مطابق اسپورٹس کمپلیکس میں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرکے آٹے کی ترسیل بند کردی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *