Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عطیات دیں اور مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد کریں، مایا علی کی اپیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عطیات دیں اور مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد کریں، مایا علی کی اپیل

کراچی: اداکارہ مایا علی نے اپیل کی ہے کہ مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفت آٹا نہ ملنے پر رونے والے شہری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ عطیات دیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپیل کرتی ہوں کہ آپ سب اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کریں اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا انشاءاللہ۔‘

یاد رہے کہ موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے غریب عوام کے لیے مفت آٹا سکیم شروع کی ہے جہاں بد نظمی کی وجہ سے کئی جانوں سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *