Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ میں سرکاری املاک پر غیر قانونی قبضے کو ختم کرانے کیلیے تین رکنی کمیٹی تشکیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ میں سرکاری املاک پر غیر قانونی قبضے کو ختم کرانے کیلیے تین رکنی کمیٹی تشکیل

سندھ حکومت نے صوبے سے سرکاری املاک پر غیر قانونی قبضے اور تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے سندھ کے وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزماں اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اپیکس کمیٹی کے 28 ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں سندھ حکومت نے صوبے سے غیر قانونی قبضے اور تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی انسداد تجاوزات آپریشن کے جامع پلان کی منظوری دے گی اور سندھ کابینہ کو اس پر کارروائی سے آگاہ کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *