Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جسٹس مظاہر پر لگے الزامات کی تحقیقات کیلیے 2 سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جسٹس مظاہر پر لگے الزامات کی تحقیقات کیلیے 2 سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے دو سینیئر ترین ججز جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس طارق مسعود نے سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ اور ارکان کو جوڈیشل خط لکھ دیا۔

خط سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر محمد بھٹی کو لکھا گیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف پاکستان بار کونسل اور دیگر درخواست گزاروں کی شکایات موصول ہوئیں، شکایات میں مس کنڈکٹ اور مالی بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلا کر جج پر لگے الزامات اگر غلط ہیں یا صحیح انکا تو جائزہ لیا جائے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف پاکستان بار نے شکایت بھجوائی، آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ججز کے مس کنڈکٹ کے معاملات کی انکوائری کرنا جوڈیشل کونسل کا اختیار ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *