Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

کوہاٹ: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ کوہاٹ کے علاقے تپی میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر تراویح کی ڈیوٹی کے لیے جانے والے اہلکاروں کو نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق شہید اہلکاروں کی شناخت پولیس کانسٹیبل قاسم اور کانسٹیبل ایاز کے ناموں سے ہوئی جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے جبکہ ملوث دہشت گردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *