Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایم کیو ایم کا کراچی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایم کیو ایم کا کراچی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ صورت حال اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اراکین کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد متحدہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔
ایم کیو ایم نے حلقہ این اے 239 سے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 میں ضمنی الیکشن 18 اپریل جبکہ بلدیاتی انتخابات تیس اپریل کو ہوں گے۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ ملک سنگین مسائل سے دوچار ہے، سب کو ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے کی ضرورت ہے، ہماری نظریں عام انتخابات کی طرف اور اُس پر بھرپور محنت جاری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *