Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کی ٹیکس محصولات بڑھانے کیلیے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کی ٹیکس محصولات بڑھانے کیلیے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس محصولات بڑھانے کیلئے ایک جامع حکمتِ عملی تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سگریٹ کی صنعت میں ٹیکس چوری کی روک تھام کیلیے فوری اقدامات کرنے اور آئندہ دو ہفتوں میں ملک میں سگریٹ کے تمام کارخانوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کی کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کی روک تھام میں ایف بی آر کو ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جائے۔
انھوں نے ملک کے تمام بڑے شعبوں میں خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب یقینی بنانے اور ٹیکس محصولات بڑھانے کیلئے ایک جامع حکمتِ عملی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے حکم دیا کہ بارڈر کراسنگ پر اچھے شہرت والے افسروں کی ٹینور پوسٹنگ کی جائے۔ انہوں نے شوگر ملوں پر اب تک خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نہ لگنے کیلئے ذمہ داران کا تعین کرکے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ ٹیکس چوری کرنے والے عناصر اور ان کے کارندوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *