Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا۔

ای سی پی نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کی تیاریاں بحال کردیں۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پنجاب میں انتخابات کیلئے پولنگ 14مئی کو ہوگی۔
کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسر کےفیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنےکی آخری تاریخ 10اپریل ہو گی۔ الیکشن ٹریبونل17 اپریل تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔

امیدواران کی نئی لسٹ شائع کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19اپریل ہو گی۔ امیدواروں کو انتخاباتی نشانات 20 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *