Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

لاہور: سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا۔

زرتاج گل کو انکے حلقے کے ترقیاتی کاموں میں کمیشن لینے کے حوالے سے تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زرتاج گل اور ان کے خاوند ہمایوں اخوند پر ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کی فراہمی پر 10 فیصد کمیشن لینے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (3) اسکیموں کا ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے زرتاج گل، ہمایوں اخوند اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو 10 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

علاوہ ازیں تونسہ میں بھارتی سے کھرڑ بزدار تک 70 کروڑ روپے کی لاگت سے 50 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر میں بدعنوانی کیس میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 10 اپریل کو طلب کر لیا۔

سابق وزیر اعلیٰ نے محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن کی۔ تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد بزدار نے بھارتی کیلئے کروڑوں روپے کی ٹف ٹائل کی منظوری دی تھی جس میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا۔

عثمان بزدار کی ذاتی رہائش گاہ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے سرکاری فنڈ سے کثیر مقصدی ہال تعمیر کیا گیا۔ عثمان بزدار نے قبرستان کی چاردیواری کی تعمیر کیلئے چھ کروڑ کے ٹھیکے میں بھی کک بیکس وصول کی۔ اپنے فرنٹ مین اور قریبی رشتہ دار ڈاکٹر اعجاز لغاری کو ٹھیکوں کی مدد میں کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *