Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات کی جے آئی ٹی کا قیام چیلنج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات کی جے آئی ٹی کا قیام چیلنج

لاہور: تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف درج 10 مقدمات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں جے آئی ٹی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جے آئی ٹی کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر شق وار جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی 10 اپریل تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کی گئی جے آئی ٹی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جھوٹے اور بے مقدمات درج کیے ہیں۔

عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے غیر قانونی جے آئی ٹی بنا کر نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگ سکتی نہ ہی اس کی تحقیقات کے لیے یہ جے آئی ٹی بن سکتی ہے۔ حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی پولیس رولز کے بھی خلاف ہے۔

درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردے اور عدالت جے آئی ٹی کے کنونیئر کو طلبی کے نوٹسز جاری کرنے سے بھی روکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *