Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف قانونی آپشنز پر غور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف قانونی آپشنز پر غور

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی لیگل ٹیم کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، اکرم شیخ اور اٹارنی جنرل بھی شامل تھے۔

اجلاس میں انتخابات التوا کے سلسلے میں سپریم کورٹ کےگزشتہ روز کے فیصلے کے خلاف آئینی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ علاوہ ازیں عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وزیرعظم کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا، جو آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں پنجاب الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کے علاوہ پارلیمنٹ میں حکومتی مؤقف کو بھرپور اجاگر کرنے سے متعلق حکمت عملی پر غور ہوگا۔ اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *