Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فواد چوہدری کا وفاقی وزرا کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فواد چوہدری کا وفاقی وزرا کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے وفاقی وزرا کو رات تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کے سپریم کورٹ سے متعلق فیصلے سے علیحدہ نہ ہونے والے وزرا کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے۔

لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو تین سال جیل ہوسکتی ہے، عدالت کا فیصلہ کسی جماعت کی نہیں پاکستان کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن وزرا نے کابینہ فیصلے میں حصہ لیا اور خود کو رات تک اس سے علیحدہ نہ کیا تو اُن کے خلاف الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس بھجوائیں گے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم نواز شہباز شریف کے خلاف سازش کررہی ہیں۔
دوسری جانب پی ٹٰ آئی رہنما حماد اظہار نے کہا کہ عدلیہ نے آئین کو بحال کر کے جمہوریت کو بچایا ہے، قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اس کے علاوہ کوئی اور فیصلہ نہیں آسکتا تھا، ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے ہی آسکتا ہے۔

عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت تیرہ اپریل تک منظور کرلی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *