Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جماعت اسلامی کا عام انتخابات پراتفاق رائے کیلیے سیاسی قائدین سے رابطوں کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جماعت اسلامی کا عام انتخابات پراتفاق رائے کیلیے سیاسی قائدین سے رابطوں کا فیصلہ

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات پر اتفاق رائے کے لیے سیاسی قائدین سے رابطہ کرنے کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری کردہ بیان میں امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ مسائل کا حل دو صوبوں میں انتخابات کے بجائے شفاف قومی الیکشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات پر اتفاق رائے کے لیے سیاسی قیادت سے رابطہ کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم، بیڈگورننس اور کرپشن مسائل کی جڑ ہیں، جان لیوا مہنگائی نے لوگوں کے لیے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے سودی نظام معیشت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔

سراج الحق نے اپنے بیان میں مسجد اقصیٰ میں صہیونی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی، اسلامی ممالک کے سربراہان اسرائیلی ظلم روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے بے موسمی بارشوں سے گندم کی فصل کو ہونےو الے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بے موسمی بارش کی وجہ سے کسان رل گئے ہیں، پوری قوم اجتماعی توبہ کرے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *