Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور میں رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنیوالا ٹریفک اہلکار معطل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور میں رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنیوالا ٹریفک اہلکار معطل

پشاور: محکمہ ٹریفک پولیس کے سربراہ قمر حیات نے سوشل میڈیا پر وائرل رکشہ ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکار کو معطل کردیا۔

چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کردیا جبکہ ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق ناصر باغ روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے ون وے کی خلاف ورزی کی جس پر ٹریفک انچارج نے رکشہ ڈرائیور سے رکشے کی رجسٹریشن اور دیگر دستاویزات کا تقاضہ کیا جو رکشہ ڈرائیور کے پاس نہیں تھے۔
بعد ازاں ٹریفک انچارج نے اہلکار کو مذکورہ رکشہ ڈرائیور کیساتھ بٹھا کر رکشہ ٹرمینل میں بند کرنے کی ہدایت کی جس پر مذکورہ ڈرائیور بطرف حیات آباد سڑک کی صحیح سمت چھوڑ کر پل پر رکشے کو دوڑایا اور پل پر چڑھنے کے بعد ٹریفک اہلکار سے مزاحمت کی جس پر ٹریفک اہلکار نے اپنی دفاع کرتے ہوئے رائفل سے مذکورہ افغان شہری کو بٹ مارے۔

واضح رہے کہ چیف ٹریفک آفیسر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اہلکار کو معطل کردیا جبکہ ایس پی پیڈ کوارٹرز کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *