Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نماز تراویح کی براہ راست نشریات کے دوران بلی امام کے کاندھے پر بیٹھ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نماز تراویح کی براہ راست نشریات کے دوران بلی امام کے کاندھے پر بیٹھ گئی

الجزائر میں نماز تراویح کی براہ راست نشریات کے دوران بلی امام کے اوپر چڑھ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق الجزائر میں رمضان المبارک کی براہ راست نشریات کے دوران اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک چنچل بلی چھلانگ مار کر نماز تراویح کی امامت کرانیوالے امام صاحب کے اوپر چڑھ گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی نے امام پر چھلانگ لگائی اور انکے کندھے پر بیٹھ گئی، امام صاحب نے اس دوران انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور بلی سے بے نیاز ہوکر اپنی تلاوت جاری رکھی۔

چند لمحوں کے بعد متجسس بلی امام صاحب کے کندھے سے اتر کر روانہ ہوگئی، اس دوران نشریات بلا تعطل جاری رہی۔

سوشل میڈیا صارفین نے امام صاحب کے ردعمل کو قابل ستائش قرار دیا ہے، ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ امام صاحب نے جس رحم دلی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے، ہمارے نبی کریمؐ بھی جانوروں کے ساتھ رحم دلی فرماتے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *