Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد میں جرائم کی شرح تشویش ناک حد تک بڑھ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد میں جرائم کی شرح تشویش ناک حد تک بڑھ گئی

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

وزارت داخلہ نے گزشتہ 2 سال کے دوران ہونے والے جرائم کے اعدادوشمار ایوان میں پیش کردیے، جس کے مطابق گزشتہ 2 برس کےدوران اسلام آباد میں 2412 جرائم رپورٹ ہوئے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کےدوران وفاقی دارالحکومت میں 310قتل،504اقدام قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد سے 1500 افراد اغوا، ڈکیتی کے 103 واقعات رپورٹ ہوئے۔ بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ 2 سال کے دوران بچوں سے جنسی زیادتی پر 148مقدمات درج، 131مقدمات پر چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے۔ بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث 172افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ عرصے کے دوران 96بچے اور52بچیاں جنسی زیادتی کانشانہ بنے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *