Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ میں 313 رہائشی اسکیمز غیر قانونی قرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ میں 313 رہائشی اسکیمز غیر قانونی قرار

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کی 313 رہائشی اسکیمز کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سندھ ماسٹرپلان اتھارٹی نےغیرقانونی رہائشی اسکیمز کی فہرست جاری کردی۔ فہرست میں صوبے کی 28 اضلاع کے 37 تعلقوں کی 313 رہائشی اسکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

غیر قانونی رہائشی اسکیمز میں ضلع حیدرآباد کی 20، ضلع نوشہرو فیروز میں 74، میرپورخاص کی 23 سوسائیٹیز شامل ہیں۔مٹیاری کی 18، سکھر 14، خیرپور 19، نوابشاہ 24 اور لاڑکانہ کی 11 سوسائٹیز غیرقانونی ہیں۔
سندھ کے ضلع سانگھڑ کے 5 تعلقوں کی 47 رہائشی اسکیمز جبکہ جیکب آباد17 ،کشمور 3، سجاول کی ایک اورٹھٹہ کی 26 سوسائٹیز غیر قانونی قرار دے دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے شہری ان سوسائٹیزمیں پلاٹس یا گھر لینے سے پہلے تصدیق ضرور کرلیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *