Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الیکشن کمیشن نےانتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الیکشن کمیشن نےانتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے مطابق سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گی، اور صدر، وزیراعظم سمیت وزراء حلقے میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گی، نیزصدر، وزیراعظم سمیت وزراء حلقے میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کی کسی بھی شکل میں تضحیک سے اجتناب کیا جائے گا۔

ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ پولنگ ڈے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون اور کسی بھی امیدوار کو رشوت دے کر دستبردار کرانے سے گریز کیا جائے گا۔

انتخابات میں خواتین کی نمائندگی سے متعلق ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ عام نشستوں کے لیے خواتین کو 5 فیصد نمائندگی دی جائے گی۔ امیدوار انتخابابی اخراجات کے لیے مخصوص اکاؤنٹ کھلوانے کا مجاز ہوگا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق جلسے، جلوسوں میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی اور الیکشن کمیشن کے منظور کردہ سائز کے بینرز، پوسٹرز اور پینافلیکس استعمال کیے جائیں گے نیزکوئی بھی مخالف سیاسی جماعت کے بینرز نہیں اتارے گا۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ جلسے سے قبل انتظامیہ سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی ہوگی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ ڈے پر پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر کے اندر انتخابی مہم نہیں چلائی جاسکتی، اور پولنگ اسٹیشن کے اندر سیاسی جھنڈے یا بینرز لانے پر بھی پر پابندی ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *