Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان میں سستے آٹے کے حصول کیلیے شہری خوار ہوگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان میں سستے آٹے کے حصول کیلیے شہری خوار ہوگئے

کوئٹہ: بلوچستان میں شہریوں کو سستا آٹا ملنا محال ہوگیا جبکہ چینی میں قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کردیا گیا۔

باچا خان چوک پر سستے آٹے کے حصول کے لئے خریداروں کی لمبی لائنیں لگیں، خریدار صبح چھ بجے سے سستے اآٹے کے حصول کے لئے جمع مگر آٹا دستیاب نہیں تھا۔

اتنظامیہ کے ناقص انتظامات کیوجہ سے شہریوں کو سستا آٹا ملنا محال ہو گیا جس سے خواتین، بچے اور معمر افراد پریشان ہوگئے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سستے آٹے کی فراہمی کویقینی بنائے۔
دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا جس کے بعد فی کلو چینی کی قیمت 125 روپے تک پہنچ گئی۔ قیمت میں اضافے کے بعد پچاس کلو والا چینی کا تھیلہ 6200تک جا پہنچا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل تک چینی فی کلو 90 روپے فروخت کی جارہی تھی اچانک قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ سرکاری نرخ پر چینی کی فروخت میں ناکام نظر آرہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *