Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابق میئر کراچی وسیم اختر کے بنگلے میں چوری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابق میئر کراچی وسیم اختر کے بنگلے میں چوری

کراچی: درخشاں کے علاقے میں سابق میئر کراچی کے بنگلے میں بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چرانے کے الزام میں پولیس نے گھریلو ملازمہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے چوری کیے گئے طلائی زیورات میں سے کچھ برآمد کرلیے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق بنگلہ سابق میئر کراچی وسیم اختر کا ہے جبکہ گھریلو ملازم بنگلے سے طلائی زیورات ، ڈائمنڈ کی انگوٹھیاں اور نقدی چوری کر کے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے بنگلے کے ملازم محمد طفیل کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کیا تھا پولیس نے چوری کے الزام میں گھریلو ملازمہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے چوری کیے جانے والے کچھ طلائی زیورات برآمد کرلیے اور دیگر کی برآمدگی کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *