Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاپتا افراد بازیاب نہ کیے تو ڈی آئی جی کو جیل میں ڈالیں گے، سندھ ہائی کورٹ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاپتا افراد بازیاب نہ کیے تو ڈی آئی جی کو جیل میں ڈالیں گے، سندھ ہائی کورٹ

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 7 سال سے لاپتا سمیر خان کی بازیابی سے متعلق درخواست پر پنجاب، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں قائم حراستی مراکز کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اے وی سی سی اور سی ٹی ڈی کو تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو 7 سال سے لاپتا سمیر خان اور دیگر کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں والدہ نے آہ و بکا کرتے ہوئے کہا کہ سمیر آفریدی کو 2016ء میں سی ٹی ڈی نے حراست میں لیا تھا۔ بیٹے کو چھوڑنے کے لیے پیسے مانگے گئے، پیسے نہ دینے پر غائب کردیا گیا۔ پولیس والے جے آئی ٹیز کے سامنے بیٹھا کر خوار کرتے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کچھ نہ کیا تو ہم ڈی آئی جی کو جیل میں ڈالیں گے۔ عدالت نے پولیس اور جے آئی ٹیز اور دیگر اداروں کی رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بتایا جائے لاپتا افرادکی بازیابی کے لئے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں؟

عدالت نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں قائم حراستی مراکز کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اے وی سی سی اور سی ٹی ڈی کو تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے 8 مئی تک شہری سمیر آفریدی کو بازیاب کراکر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *