Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابق وزیراعظم کو اسٹیٹس کے مطابق سکیورٹی ملنی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابق وزیراعظم کو اسٹیٹس کے مطابق سکیورٹی ملنی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ سابق وزیراعظم کو اس کے اسٹیٹس کے مطابق سکیورٹی ملنی چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے دھمکی آمیز بیان پر سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کا آغاز کرتے ہوئے عدالت نے سابق وزرائے اعظم کے سکیورٹی رولز طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عدالت کو بتائیں کہ سابق وزیر اعظم کی کیا سکیورٹی ہے، کتنی سکیورٹی ہے۔رولز پیش کریں پھر آرڈر جاری کریں گے۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان اس کیس میں پیش نہیں ہوسکتے ، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں تو حاضری بنتی ہی نہیں، یہ تو سکیورٹی فراہم کرنے کا کیس ہے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہیں، سکیورٹی کا کیا قانون ہے ؟۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *