Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپریم کورٹ فیصلہ؛ حکومتی اتحادی جماعتیں آج پھر سر جوڑیں گی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپریم کورٹ فیصلہ؛ حکومتی اتحادی جماعتیں آج پھر سر جوڑیں گی

اسلام آباد: پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحادی جماعتیں آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گی۔

گزشتہ روز بھی حکومتی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں ہوا تھا۔ اسی سلسلے میں آج دوسرے دن بھی اہم اجلاس ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے ایک قرارداد اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز شامل ہے۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئینی اور قانونی پہلووں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
حکومت اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے تمام قانونی اور آئینی آپشن کھلے رکھے جائیں گے ۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی تھی، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں آئندہ کی قانونی و آئینی حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *