Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سربراہ پی آئی اے کے لیے 4 امیدوار شارٹ لسٹ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سربراہ پی آئی اے کے لیے 4 امیدوار شارٹ لسٹ

کراچی: پی آئی اے سربراہ کے عہدے کیلیے انٹرویوز کے بعد 4امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سی ای او پی آئی اے کے عہدے کے انٹرویوزکے بعد 4 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، شارٹ لسٹ کیے جانے والوں میں قائم مقام سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات بھی شامل ہیں جبکہ عامرمسعود سمیت دیگر2مذید امیدواروں کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے بورڈ نے شارٹ لسٹ کیے گئے چاروں امیدواروں کے نام وزارت ہوابازی کو بھیج دیے ہیں۔ ان چاروں میں سے کسی ایک کو سی ای او پی آئی اے لگانے کی منظوری دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک سال سے پی آئی اے کا مستقل سی ای او نہیں ہے، ائیرمارشل ارشد ملک کی گذشتہ سال اپریل میں تین سال کی مدت پوری ہوگئی تھی جس کے بعد سے ائیروائس مارشل عامر حیات قائم مقام سی ای او پی آئی اے کے طور فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *