Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چین کو ٹی شرٹ کی برآمدات 5.53 ملین ڈالر تک پہنچ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چین کو ٹی شرٹ کی برآمدات 5.53 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

اسلام آباد: رواں سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کی چین کو ٹی شرٹ کی برآمدات کے 106 فیصد اضافہ کے ساتھ 5.53 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

2022 میں پاکستان کی چین کو مرد انہ ملبوسات کی برآمدات میں تقریباً 33 فیصد اضافہ ہوا، مستقبل قریب میں چینی معیار کے مطابق تیار کردہ مزید کپڑے اور ملبوسات چین اور دنیا بھر میں برآمد کیے جاسکیں گے۔

پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی کے چائنہ آپریشنز کے سربراہ عثمان سعید نے کہا کہ پاکستان 40 سے 50 سال سے چین کو کاٹن اور یارن برآمد کر رہا ہے اور ہم فیبرکس اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عثمان احمد نے شنگھائی میں منعقدہ انٹر ٹیکسٹائل ایکسپو میں گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش نے پاکستانی مصنوعات کی نمائش کیلیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا، پاکستانی نمائش کنندگان اپنے چینی ہم منصبوں کی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور رجحانات سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

عثمان نے امید ظاہر کی کہ مزید چینی کاروباری ادارے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تبادلوں کے لیے آئندہ ماہ کراچی میں ہونیوالی چوتھی انٹرنیشنل ٹیکسٹائل ایکسپو میں شرکت کریں گے، ایکسپو میں خام مال سے لیکر تیار اشیاء تک کی مصنوعات ہوں گی جو پوری دنیا میں قیمت اور معیار کے لحاظ سے مسابقتی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *