اسلام آباد: سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کی فنانسنگ کی تصدیق کردی جب کہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر آمد کی توقع ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تاخیر کے شکار اسٹاف سطح کے معاہدے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کی فنانسنگ کی تصدیق کردی ہے جبکہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کے حصول کے لیے بات چیت جاری ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ ہوگا۔

Leave a Reply