Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قرعہ اندازی نہیں ہوگی، درخواستیں دینے والے تمام عازمین حج پر جائیں گے، وزیرخزانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قرعہ اندازی نہیں ہوگی، درخواستیں دینے والے تمام عازمین حج پر جائیں گے، وزیرخزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں سال حج کے لیے قرعہ اندازی نہیں ہوگی، درخواستیں دینے والے تمام عازمین کو حج پر بھیجا جائے گا۔

وفاقی وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں سال حج کےلیے ریگولراسیکم کے تحت 44190عازمین کا کوٹہ مقرر کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج کے لیے ملک بھر سے کوٹہ سے تقریباً 37 ہزار زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ مجموعی طور پر 72869 افراد نے درخواستیں جمع کرائیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی نہیں ہوگی بلکہ درخواستیں دینے والے تمام عازمین کو حج پر بھیجا جائے گا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ اس کےلیےاضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔

اس موقع پر وزیرمذہبی امورمفتی عبدالشکورنے کہا کہ وزیراعظم اور وزیرخزانہ کے اس فیصلے پر تمام عازمین حج کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *