Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان ریلوے کی بدترین صورت حال سامنے آگئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان ریلوے کی بدترین صورت حال سامنے آگئی

کراچی: پاکستان ریلوے کی خستہ حالی کی قلعی کھل گئی، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کراچی کو خط ارسال کردیا۔

رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے خط میں کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے 4 ججوں نے 26 مارچ کو پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے روہڑی کا سفر کیا تھا، ٹرین پر سفر کرنے والے ججوں میں جسٹس مبین لاکھو، جسٹس ظفر احمد راجپوت، جسٹس سلیم جیسر اور جسٹس ذوالفقار احمد خان شامل تھے۔

ٹرین کی حالت انتہائی خراب تھی، خستہ حال ٹرین میں ججوں کے لیے سفر کرنا مشکل ہوگیا تھا، ججوں نے اپنا سفر ادھورا چھوڑ کر کار کے ذریعے اپنا سفر مکمل کیا تھا، ریلوے کی ابتر صورتحال پر رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوکر آگاہ کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *