Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بزدل آدمی لیڈر نہیں ہوتا، ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے، عمران خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بزدل آدمی لیڈر نہیں ہوتا، ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے جس کے لیے ساری قوم کو تیار ہونا ہے۔

زمان پارک کے باہر افطار پر آئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چوروں کے ٹولے کو سہولت کاروں نے ہمارے اوپر ہمیں غلام سمجھ کر بٹھا دیا ہے، میرے گھر پر حملہ کیا، ابھی علی امین کو گرفتار کر لیا یہ بتانے کے لیے کہ ہم غلام ہیں۔

عمران خان نے کہا لا الہ الا اللہ خوف کے بت کو توڑتا اور انسان کو غیرت مند بناتا ہے، بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے، لیڈر خوفزدہ نہیں ہوتا بلکہ غیرت مند سچا اور ایماندار ہوتا ہے، غیرت مند انسان کی معاشرے میں عزت بڑھ جاتی ہے جبکہ بے غیرت آدمی ارب پتی بھی ہو عزت نہیں ہوتی۔

عمران خان نے کہا افغانستان کو تین سپر پاورز فتح نہ کرسکیں، ہندوستان والے پہلے ہی غلام تھے وہ نہیں لڑتے تھے، جو بھی افغانستان اور قبائلی علاقوں سے گزر کر ہندوستان کو فتح کرنے آتا تھا تو دہلی پانی پت سے پہلے کوئی انہیں روکتا نہیں تھا جو جنگ جیتتا تھا اس کا حکمران بن جاتا تھا، آزاد لوگ آزادی کے لیے کھڑے ہوتے ہیں غلام لوگ آزادی کی جنگ نہیں لڑتے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *